پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور اس میں موجود قدرت کے کرشموں کی وجہ سے ایک جنت کا نظارا لگتا ہے پاکستان میں کئی ایسے قدرتی خوبصورت مقامات ہیں جو سیا حوں کا دیہان اپنی طرف کھینچتے ہیں ان کی ایک بڑی فہرست میں سے آج ہم دس دلکش اور خوبصورت مقامات کا ذکر کریں گے۔
(Neelum Valley)وادی نیلم
نیلم وادی آزاد کشمیر میں واقع ہے جو اپنی دلکش ہریالی،جھیلوں اور چشموں کی وجہ سے سیا حوں کی توجہ کا مرکز رہتی ہے،یہاں گھنے ہرے جنگلات اور پہاڑ ہیں جو اس جگہ کی خوبصورتی کو مزید اجاگر کر دیتے ہیں۔
(Hunza Valley)وادی ہنزہ
ہنزہ وادی گھومنے پھرنے کے لحاظ سے ایک دلچسپ مقام ہے یہ گلگت بلتستان سے ملحقہ علاقے میں واقع ہے اس وادی میں تین ریجنز ہیں،اپر ہنزہ،سینٹر ہنزہ اور لوور ہنزہ۔بنیادی طور پر یہ ایک پہاڑوں کی وادی ہے یہاں کئی ایسی خاص چیزیں ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں جیسے راکاپوشی بیس کیمپ،دیران بیس کیمپ ناگر وادی اورعطا باد جھیل۔
(Swat Valley) وادی سوات
سوات کی وادی بھی پاکستان میں ایک بہت ہی خوبصورت جگہ ہے اس کو اپنی خوبصورتی کی بناء پر پاکستان کامنی سوئٹزرلینڈ بھی کہا جاتا ہے یہاں گھومنے کے لئے اوربھی کئی خوبصورت مقامات ہیں جیسے قدرتی اوشو وادی ،مالم جبااور کلام کی وادی یہ تمام مقامات بھی سیاحوں کے لئے بہترین مقامات ہیں۔
(Kalash Valley)وادی کلاش
کلاش کی وادی دنیا کی سب سے زیادہ اپنی طرف متوجہ کرنے والی وادیوں میں سے ایک ہے یہ وادی اپنی قدیم تہذیب کی وجہ سے سیاحوں میں بہت شہرت رکھتی ہے اس وادی کے لوگ بہت مہمان نواز ہوتے ہیں یہاں ثقافتی اور مذہبی تہوار کافی جوش و جذبے سے منائے جاتے ہیں۔
(Kaghan Valley)وادی کاغان
یہ وادی ضلع مانسہرہ کے شمال جنوب میں واقع ہے اور یہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں کافی مشہور ہے اس وادی میں نہایت دلکش اور آنکھوں کو بھا جانے والے مناظر ہیں۔یہاں شوگرن،ناران ،سیف الملوک جھیل اور بھی کچھ ایسے اہم مقامات ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا باعث بنتے ہیں۔
(Murree Hills)مری ہلز
مری ہل اسٹیشن پاکستان کی ایک نہایت ہری بھری جگہ ہے گرمیاں بسرکرنے کے لئے یہ بہترین جگہ ہے اسی لئے گرمیوں میں یہاں سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اس کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں سردیوں میں برف باری بھی ہوتی ہے جس سے سیاح بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔
(Shandur Pas)شندور پس
یہ پولو فیسٹیول کی وجہ سے سیاحوں میں بہت مقبول ہے یہاں فری اسٹائل پولو کھیلی جاتی ہے اور دنیا کا سب سے بڑا پولو کا میدان یہیں واقع ہے یہاں کا پولو فیسٹیول دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے سردیون کے موسم میں یہاں شدید برفباری ہوتی ہے ۔
(Rawalkot)راول کوٹ
راول کوٹ آزاد کشمیر میں واقع ہے یہ اسلام آباد اور راول پنڈی سے اسی کلومیٹر دور ہے یہاں سردیوں میں ہمیشہ بہت ٹھنڈ پڑتی ہے راول کوٹ میں کئی ایسے مقامات ہیں جو سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں جیسے پونچ ریور،تتاپانی،بنجوسوا جھیل اور بھی بہت کچھ۔
(Ziarat)زیارت
یہ جگہ یہاں آنے والوں کو ایک الگ ہی احساس دلاتی ہے یہاں ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ہے زیادہ تر سیاح یہاں گرمی کے موسم میں آتے ہیں چونکہ یہاں گرمیوں میں بھی سردی ہی پڑتی ہے تو یہ یہاں آنے والوں کے لئے ایک خوشنما احساس حاصل ہوتا ہے۔
(Jehlum Valley)وادی جہلم
وادی جہلم بھی آزاد کشمیر میں واقع ہے اور یہ نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کافی شہرت رکھتی ہے لکڑیوں سے بنے ہوئے گھر اس جگہ کی خوبصورتی کو مزید اجاگر کر دیتے ہیں۔