سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی سنگین غلطیاں ۔ ۔ ۔ ؟
سلو بھائی کی فلم بجرنگی بھائی جان بھی عوام میں بے انتہا مقبول ہوئی ہے اور یہ فلم تین سو کروڑ کے کلب میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ اگرچہ کہ سلمان خان کا جادو عوام پر اس فلم کے ذریعے بھی چلا تھا لیکن سلو بھائی کی اس فلم میں بھی بعض غلطیاں تھیں جو کہ عوام نے نوٹس نہیں کیں، ذیل میں یہ غلطیاں بیان کی گئی ہیں۔
ہل اسٹیشن اور نارووال فلم بجرنگی بھائی جان میں منی کو نارووال کا دکھایا گیا ہے۔ اور فلم میں نارووال کو ایک پہاڑی علاقہ دکھایا گیا جو کہ ہرا بھرا ہے جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے اور یہ علاقہ پنجاب میں واقع ہے اور میدانی علاقہ ہے۔ پاکستانی کرکٹ میچ کا منظر فلم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا ایک کلب مختلف اوورز میں بار بار دکھایا گیا ہے۔ پہلے یہ کلب اتبداء میں اور پھر بعد میں دوبارہ چھ اوورز کےبعد ۔ ۔ ۔ پاکستانی ٹرین کا رنگ فلم میں نوازالدین صدیقی کو ریلوے اسٹیشن پر بیپر یا مائیک پر خبر دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور پس منظر میں ٹرین موجود ہے جو کہ نیلی رنگ کی ہے جو کہ حقیقت کے برعکس ہے ۔ ویزے کی طاقت فلم میں کسی بھی دھابے پر سلو بھائی کو پاکستانی روپے سے بل کی ادائیگی کرتے ہوئے نہیں دکھایا گیا۔