اے بی ڈیویلیئرز کا خفیہ ٹیلنٹ
ساؤتھ افریقہ کے معروف بلے باز اے بی ڈیویلیئرز میں بےشمار صلاحیتیں موجود ہیں جن کی وجہ سے مداح انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔
اے بی ڈیویلیئرز گریم اسمتھ کے بعد ٹیم کے کپتان مقرر کیے گئے تھے اور تجربہ کار نہ ہونے کے باوجود انہوں نے ٹیم کو بلندی تک پہنچایا اور رہی بات بیٹنگ کی تو ان کے جیسا شاید کوئی نہیں، ان کے عجیب و غریب پرفیکٹ شوٹ آج بھی لوگوں کو ان کی خوبصورت بلے بازی کی یاد دلاتے ہیں۔
بچپن میں اے بی ہاکی، فٹبال، رگبی اور ٹینس کھیلتے تھےلیکن اس کے بعد انہوں نے کرکٹ کے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ ان کی دلچسپ صلاحیتیں انہیں دوسرے کھلاڑیوں سے منفرد بناتی ہے جس کی ایک مثال یہ بھی ہے کہ اے بی ڈی ایک اچھے کرکٹر کے ساتھ ایک اچھے گلوکار بھی ہیں۔ جی ہاں!
اگر آپ کو یقین نہیں آرہا تو یہ ویڈیو دیکھیے جن میں اپنی بیوی کے ہمراہ ایک انگریزی گانا گا رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ بیٹنگ کے بعد ان کی آواز بھی آپ کو متاثر کردے گی۔
رویل چیلنجر بنگلور کی ایک ریلیز کردہ ویڈیو میں انہیں ایک بولی وڈ گانا گاتے ہوئے دیکھا گیا اور وہ یہ گانا شاہ رخ خان کے ساتھ بھی گایا کرتے تھے۔
اس کے علاوہ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اے بی اپنا ایک ایلبم 'ماک جوں ڈروم وار' کے نام سے
ریلیز کرچکے ہیں، جن میں ان کےہمراہ ایک سانگ رائٹر ایمپی ڈو پریز بھی تھے۔ اس ایلبم میں 9 گانے افریقن زبان میں تھے اور 5 گانے انگریزی میں تھے۔
کیا آپ بھی ہماری طرح یہ خبر سن کر دنگ رہ گئے ہیں؟ تو چلیں ایلبم کی یہ ویڈیو دیکھیں۔