اپ ڈیٹ 06 جنوری 2018 10:46am

گیم آف تھرونز کا آخری سیزن کب ریلیز ہوگا؟ اعلان کردیا گیا

ہالی وڈ کا معروف سٹ کوم'گیمز آف تھرونز' کا فائنل سیزن ایک سال کے وقفے کے بعد 2019 میں ریلیز کیا جائیں گا۔

ایچ بی او نے اپنے شو 'گیمز آف تھرونز' کا آخری اور آتھویں  سیزن کیلئے ایک سال کا وقفہ لینے کا فیصلہ سنا دیا لیکن اس بات کا اعلان اب تک نہ ہوسکا کہ سال 2019 میں یہ شو کب ریلیز کیا جائیں گا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں اداکار لیام کننگ ہم جو کہ شو میں سر داووس کا کردار نبھا رہیں ہے انہوں نے بتایا  تھا کہ 'ہم گرمیوں تک آخری سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں'

انہوں نے مزید کہا تھا کہ 'پچھلے سیزن کیلئے ہمیں 10 قسطیں شوٹ کرنے تھے جبکہ ہمارے پاس صرف 6 مہینہ تھا لیکن  اس بار 6 قسطوں کیلئے ہم شوٹ کرنے کیلئے زیادہ وقت لگائیں گے'

آپ کو بتاتے چلیں کے آخری سیزن کا  بجٹ پچھلے تمام سیزن کی قسطوں سے بہت زیادہ ہوگا۔

گیمز آف تھرونز ہمیشہ سے ہمیں اپنےاسپیشل ایفیکٹ سے چونکاتے رہے ہیں اور اس بار ہمیں اس سے بھی زیادہ اسپیشل ایفیکٹ دیکھنے کو ملیں گے۔

بشکریہ: پنک ویلا

Read Comments