ہر فرد اس بات سے اتفاق کرے گا کہ جو کپڑے ہم سردیوں سے کچھ وقت پہلے خریدتے ہیں وہ ہمیں سردیوں میں تنگ ہوجاتے ہیں کیونکہ سردیوں میں اکثر وزن بڑھ جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے، یا نا چاہتے ہوئے بھی ہم گرمیوں کے مقابلے سریوں میں موٹے کیوں ہوجاتے ہیں؟
تو آیئے آج ہم آپ کو سردی کے موسم میں وزن میں اضافے کی 5 اہم وجوہات بتائیں گے۔ یہ وجوہات جان کر اپنی ان غلیطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں اور ان چاہے وزن کو بڑھنے سے روکیں۔
٭زیادہ سونا
سردیوں میں زیادہ سونے کے عمل کو سیزنل افیکٹیو ڈس آرڈر کہتے ہیں۔ چونکہ اس موسم میں سورج کی روشنی کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہماری صحت اور مزاج پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سردیوں میں اکثر صبح غنودگی کے عالم میں ہمارا دل نہیں کرتا کہ بستر سے باہر نکلیں، نیند پوری نہیں ہوتی اور دل کرتا ہے کچھ دیر اور سوجائیں۔ ایسا صرف سورج کی کم روشنی اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث ہوتا ہے۔
٭ جسمانی ورزش نہ کرنا
سردیوں میں صبح اُٹھنا کافی مشکل کام ہے اور اس سے زیادہ مشکل کام صبح اٹھ کر جسمانی ورزش یا سیر کے لئے جانا۔ ورزش وزن کو کم کرنے اور چست بنانے کے لئے بہت اہم ہوتی ہے لیکن سردیوں میں دل کرتا ہے کہ صرف گھریلو سرگرمیوں میں مصروف رہیں جیسے کہ خواتین کے لئے کھانا بنانا، فلمیں دیکھنا، کتابیں پڑھنا وغیرہ اور یہ سب چیزیں ہمیں سست بنا دیتی ہیں، اور وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔
٭ زیادہ کھانا
سردیوں کے دوران انسانی جسم میں میٹابولزم کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے بار بار بھوک کا احساس ہوتا ہے۔ گرمیوں کے مقابلے سردیوں میں بھوک زیادہ لگتی ہے۔اس موسم میں جسم میں گرماہٹ پیدا کرنے کے لئے چاکلیٹ، سوپ، چربی والی چیزوں اور تلی ہوئی چیزوں کا زیاہ استعمال کیا جاتا ہے جو وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
٭ موٹے کپڑوں کا استعمال
سردی سے بچنے کے لئے موٹے کپڑوں کا استعمال کیاجاتا ہے۔ اس لئے اکثر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ اگر ہمارا وزن بڑھ بھی جائے تو بڑی بات نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ سردیوں میں کچھ بھی کھانے سے پہلے یہ نہیں سوچتے کہ یہ کھانا ہمیں موٹا بھی کرسکتا ہے۔ کیونکہ ہمیں پتا ہوتا ہے کہ ہم سردیوں میں اپنے موٹاپے کو گرم کپڑوں کے ذریعے چھپا سکتے ہیں۔
٭ تہوار اور شادیوں کے مواقع
سردیوں کو اکثر شادیوں کا سیزن بھی سمجھا جاتا ہے، اس موسم میں شادیاں، کرسمس اور نئے سال کے جشن جیسے بہت سے خوشی کے مواقع بھی شامل ہوتے ہیں۔ ان سب موقعوں پر مٹھائیاں، چربی والے کھانے اور تلی ہوئی چیزوں استعمال بہت عام سی بات ہوتی ہے ہم چاہتے ہوئے بھی یہ سب کھانے سے خود کو نہیں روک پاتے جس کی وجہ سے وزن میں اضافہ ہو ہی جاتا ہے۔
Thanks to thehealthsite