فلم پدماوتی پچیس جنوری کو ریلیز ہوگی
دپیکا پاڈوکون کی فلم پدماوتی کی ریلیز کی تاریخ بتادی گئی۔ یہ فلم پچیس جنوری کو ریلیز ہوگی۔ ویاکوم ایٹین موشن پکچرز کے ذرائع نے فلم پدماوتی کی پچیس جنوری کو جاری ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے کہ آیا یہ فلم متعلقہ تاریخ کو جاری ہورہی ہے یا نہیں۔ #Padmavat to release on 25 Jan 2018... #RepublicDayWeekend — taran adarsh (@taran_adarsh) January 8, 2018 باالاخر طویل تاخیر کے بعد فلم پدماوتی کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن نے بھی ریلیز کیلئے اجازت دیتے ہوئے اسکو متعلقہ سرٹیفکٹ جاری کردیا تھا۔ پہلے اطلاعات تھیں کہ یہ فلم پہلی دسمبر دوہزار سترہ کو ریلیز ہوگی تاہم شدید تنازعے اور کئی گروپوں کی تنقید کےبعد اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔ پدماوتی میں دپیکا نے رانی پدمنی ، شاہد کپور نے مہاروال رتن سنگھ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ اس میں رنویر سنگھ علاوالدین خلجی کے کردار میں نظر آئیں گے۔