ایشوریا رائے بچن کا شمار بھی بولی وڈ کی سپر اسٹار میں ہوتا ہے ، تاحال ایشوریا اپنی نئی فلم فنے خان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ انیل کپور اور راجکمار راو جلوہ گر ہورہے ہیں، لیکن ایشوریا اب بولی وڈ میں بھی کچھ نیا کرنے جارہی ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ اب ایک نئی فلم جیسمین کیلئے بھی ایشوریا کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ فلم میں وہ ایسی ماں کا کردار ادا کریں گی جو کہ دوسرے کو گود دینے کیلئے بچے کو جنم دیتی ہے۔
فلم کی کہانی حقیقت پر مبنی گجرات میں رہنے والے ایک عورت سے متعلق ہے جو کہ ماں بننے کی خواہش نہیں رکھتی تھی لیکن کسی دوسرے کو بچہ گود دینے کیلئے وہ ایک بچے کو جنم دیتی ہے۔ تاہم بعد میں اس کی بچے سے جذباتی وابستگی ہوجاتی ہے اور پھر اپنا بچہ واپس لینا چاہتی ہے۔
ایشوریا ہدایت کار پریرنا ارورا کی ہی انیس سو اکسٹھ کی ریمیک فلم رات اور دن میں بھی کام کررہی ہیں۔ وہ فلم میں نرگس دت کا کردار نبھائیں گی۔
اگرچہ کہ میڈیا اطلاعات کے مطابق ایشوریا ہی فلم جیسمین میں منفرد ماں کا کردار نبھائیں گی تاہم ابھی تک اس حوالے سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
Courtesy: zee news