سلو بھائی کا نیا ریکارڈ
سلو بھائی کی فلم ٹائیگر زندہ ہے باکس آفس کیلئے ایک عجوبہ ثابت ہورہی ہے کیونکہ فلمسازوں کیلئے اس کو پیسہ پیدا کرنے والی مشین کہا جاسکتا ہے ۔ اور اسکے ساتھ ہی یہ فلم ان کے مداحوں کیلئے سال کا سب سے بڑا تحفہ قرار دی جاسکتی ہے۔
سلو بھائی کی اس فلم نے ایک نیا ریکارڈ بنادیا ہے اب تک ٹائیگر زندہ ہے فلم تین سوکروڑ روپے سے زائد کماچکی ہے۔ اور اس فلم کی بدولت سلمان خان وہ واحد اسٹار بن گئے ہیں جن کی بیک وقت تین فلمیں تین سو کروڑ کے کلب میں داخل ہوئی ہیں۔
فلم نقاد ترن آدرش نے اس حوالے سے ایک ٹوئیٹ بھی شیئر کی ہے جس میں فلم کی باکس آفس پر آمدنی بتائی گئی ہے۔
#TigerZindaHai continues its STEADY RUN... [Week 3] Fri 3.72 cr, Sat 5.62 cr, Sun 8.27 cr, Mon 2.72 cr. Total: ₹ 311.88 cr. India biz. #TZH
— taran adarsh (@taran_adarsh) January 9, 2018
پہلے ان کی فلم بجرنگی بھائی جان، اور سلطان بھی تین سو کروڑ کے کلب میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔
ٹائیگر زندہ ہے فلمساز علی عباس ظفر نے بنائی تھی۔ فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے بہت سے خطرناک اسٹنٹ بھی کیے ہیں۔ اور ایسانظر آرہا ہے کہ فلم میں کترینہ اور سلو بھائی کا جادو بھی چل گیا ہے۔
تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ سلو بھائی اس فلم کی بدولت مزید کتنے ریکارڈ بناپاتے ہیں۔
Courtesy: zee news