اپ ڈیٹ 12 جنوری 2018 08:44am

ماضی کی اداکارہ انو اگروال کی موجودہ حالت ایسی کہ پہچاننا ناممکن ہوگیا

انو اگروال کا شمار ماضی کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہیں اب پہچاننا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا ہے۔ ماضی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ اب اپنی رنگت اور چہرے کی بناوٹ سے اس قدر تبدیل ہوگئیں کہ کوئی دیکھ کر بول ہی نہیں سکتا یہ وہی اداکارہ ہیں۔

انو اگروال کی پہلی فلم 'عاشقی' تھی جو ایک بلاک بسٹر ثابت ہوئی، اس کے بعد انہیں 'کنگ انکل' اور 'غضب تماشا' جیسی کچھ فلموں میں بھی اداکاری کا موقع ملا۔ بعد ازاں 1999 میں وہ ایک کار حادثے کا شکار ہوئیں۔

کار حادثے کے بعد وہ کچھ عرصے تک کومہ میں رہیں، بدقسمتی سے وہ کبھی اس پوری طرح صحتیاب نہ ہوپائیں جیسا کے ان کے چہرے کو دیکھ کر باآسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

وہ اب ایسی نظر آتی ہیں۔۔

Read Comments