شائع 30 جنوری 2016 09:18am

ہولی وڈ فلم ”ہیل سیزر “کا نیا ٹریلر جاری

نیویارک:ہولی وڈ فلم ہیل سیزر کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ،کامیڈی ڈرامہ فلم پانچ فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ،ہولی وڈ ڈرامہ فلم ہیل سیزر کے نئے ٹریلر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ۔

فلم میں ہولی وڈ کے صف اول اداکار جارج کلونی اور اسکارٹ جانسن ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے آرہے ہیں،ہدا یت کار جونیل کوین اور ایتھین کوئن کی اس فلم میں شامل ہیں کامیڈی کے بے شمار رنگ،فلم کی کہانی انیس سو پچاس میں ہولی وڈ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایڈی مینکس کے گرد گھومتی ہے جو فلموں میں فکسرکی حیثیت سے کام کرتے رہیطنز و مزاح سے بھرپور فلم پانچ فروری کو سینما گھروں میں قہقہے بکھیرے گی ۔

Read Comments