ممبئی :بولی وڈ فلم عشق زادے میں پرینتی چوپڑا کی ماں کا کردار نبھانے والی اداکارہ چارو روہتجی علی الصبح انتقال کرگئیں۔ ٹی وی رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو دل کی تکلیف ہوئی تھی جس سے وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
وہ پرینیتی چوپڑا کے ساتھ فلم عشق زادے میں ان کی ماں کا کردار بھی نبھا چکی ہیں۔
پرینیتی چوپڑا نے بھی اپنے ٹوئیٹ میں اس حوالے سے غم کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ان کا فلم میں روہتجی کے ساتھ کام انتہائی شاندار تھا اور دعا دی کہ روہتجی کے اہلخانہ کو یہ ہمت ملے کو وہ اس غم کو برداشت کرسکیں۔
چارو روہتجی پارک ایونیو ، سیکنڈ میریج ڈاٹ کام ، نائنٹین ٹوئنٹی لندن میں بھی کام کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ متعدد ٹی وی ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ جس میں لیڈیز اسپیشل ، اس پیار کو کیا نام دوں، پرتگیا اور اترن شامل ہیں۔
Courtesy: Zee News