شائع 15 جنوری 2018 02:03pm

بگ باس میں نئی تاریخ رقم

بگ باس اس سیزن کو انتہائی شاندار قرار دیا جارہا ہے اور اب اسکا سیزن گیارہ بھی اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے تاہم اس سیزن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اداکارہ شلپا شندے نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے اب تک بگ باس کی تاریخ کے سب سے زائد ووٹ حاصل کیے بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹوئیٹر پر بھی ان کا بھرپور چرچا رہا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ شلپا پہلی اداکارہ ہیں جن کے لئے ٹوئیٹر پر شلپا شندے فار دا ون کے نام سے ٹرینڈ بھی بنا اور اس حوالے سے پینتیس لاکھ سے زائد ٹوئیٹ کی گئیں۔

اداکارہ وندو دارا سنگھ  جو کہ پہلے سیزن میں بگ باس میں فتح حاصل کرچکے ہیں انہوں نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی ہے ۔

اداکارہ شلپا کا پہلے کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ذاتی اکاونٹ نہیں تھا تاہم اب انہوں نے اپنا ٹوئیٹر اکاونٹ بھی بنالیا ہے جس پر انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

Courtesy: Mumbailive.com

Read Comments