شائع 30 جنوری 2016 09:48am

کمزور یاداشت کو کہیں بائے فارایور

بعض لوگ اپنی کمزور یاداشت سے بے حد پریشان ہوتے ہیں۔اچھی یاداشت بھی تندرستی کی ایک علامت ہے لیکن عمر بڑھتے ہی انسان کی یاداشت متاثرہونے لگتی ہے۔جس کے باعث گھروالوں کو واقعی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اگر یہ کہا جائے کہ اچھی یاداشت بھی تندرستی کی ایک علامت ہے تو غلط نہیں ہوگا،لیکن عمر بڑھتے ہی انسان کی یاداشت متاثرہونے لگتی ہے۔ جوگھروالوں اور دوست احباب کے لیے واقعی پریشانی کا باعث ہوتاہے۔ لیکن ضروری نہیں کہ یاداشت کی کمی کاشکار صرف بوڑھے ہی ہوں، اس کاشکار بچے اور نوجوان بھی ہوسکتے ہیں۔ یاداشت بہتربنانے میں غذاکابہت اہم کردار ہے ۔ ذیل میں چند ایسی تدابیر بتائی جارہی ہیں جن پرعمل کرنے سے یاداشت بہتربنائی جاسکتی ہے۔

دماغ مضبوط بنانے والی غذائیں
ان میں وہ غذائیں سرفہرست ہیں جن میں اومیگا 3فیٹس‘ گلوکوز(ثابت اناج) اور ضد تکسیدی مادے ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ دن میں پانچ چھ بار کھانا کھانے خون میں گلوکوز کی سطح کو برقرار کھتا ہے اور دماغ بنیادی طور پر گلوکوز سے توانائی حاصل کرتاہے۔

دماغ کومصروف رکھیں
اپنے روٹین میںایسی سرگرمیاں اپنائیے جن سے دماغ کی ورزش ہو۔مثلاًکوئی ایسا گیم کھیلیںجس میں معمے حل کیجئے اور کراس ورڈپزل کھیلیں۔ ان سرگرمیوں سے دماغ کی ورزش ہوتی ہے۔

جسم کوفٹ رکھیں
روزانہ صبح سویرے یاشام کوتیزچہل قدمی کیجئے اور بدن پھیلانے والی ورزش کیجئے۔ ان ورزشوں کے ذریعے نہ صرف دماغ کاسفید مادہ بڑھتاہے بلکہ مزید خلویاتی کنکشن بھی جنم لیتے ہیں۔

ذہنی دباونہیں بڑھنے دیں
ورزش سے ذہنی وجسمانی دباو¿ کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ دراصل اس دباو¿ کے باعث جسم میں کورٹیسول کیمیائی مادہ پیداہوتاہے جودماغ کے یادداشت کے مراکز سیکٹر دیتاہے۔لہذا اپنے دماغ کو دوسری چیزوں میں نہیں الجھائیں۔

فولادکی سطح چیک کریں
ہمارے دماغ کے خصوصی خلیہ نیوروٹرانسمیٹر ہماری یادداشت عمدہ حالت میں رکھتے ہیں اور یہ خود فولاد کے ذریعے توانارہتے ہیں۔ لہٰذا اپنے بدن میں اس اہم معدن کی کمی نہ ہونے دیجئے۔ جن مردوزن میں فولاد کی کمی ہووہ عموماََ بھلکڑبن جاتے ہیں۔

ایک وقت میں ایک کام
کئی مردوزن ٹی وی پرخبریں سنتے ہوئے کھان کھاتے اور کبھی کبھی تواخبار بھی پڑھنے لگتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ یوں انہیں سنی گئی خبریں یادرہتی ہیں اور نہ ہی پڑھایا گیامواد۔ یہ کھانے کاصحت بخش طریقہ بھی نہیں۔ اس سے بھی یاداشت پر اثر پڑتا ہے،لہذا اپن

کولیسٹرول پرقابوپائیں 
انسان جسم میں کولیسٹرول کی زیادتی بڑاخطرناک عمل ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف دل کی شریانوں میں چربی جمتی ہے بلکہ دماغ میں بھی خون کی نسوں میں لوتھڑے جنم لیتے ہیں۔ ان کی وجہ سے دماغ کوقیمتی غذائیت نہیں ملتی اور بتدریج یادداشت جاتی رہتی ہے۔

ادویہ پرنظررکھیں
کئی ادویہ انسان یادداشت پرمنفی اثرات ڈالتی ہیں اور ایک قابل ذکربات یہ ہے کہ انسان جتنا بوڑھا ہو دوااتنی ہی دیرتک اس کے بدن میں رہتی ہے۔ نظام یادداشت پراثرانداز ہونے والی ادویہ میں اینٹی ڈیپریسنٹ‘ بیٹابلاکرز‘ کیموتھراپی‘ پارکسن مرض کی دوائیں شامل ہیں۔

ایک سیب روزانہ کھائیں 
سیب میں شامل ضدتکسیدی مادوں کی بلند مقدار زیادہ ایسٹیلکولین کیمیائی مادہ پیداکرتی ہے۔ دماغ میں ملنے والا یہ نیوروٹرانسمیٹر عمدہ یادداشت کیلئے لازمی ہے۔

Read Comments