بگ باس 11: شلپا نے حنا کو 7 ملین ووٹوں سے شکست دی، کے آر کے
بھارت کا سب سے متنازعہ ریالٹی شو گرینڈ فنالے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اس سال کا ٹائٹل 'بھابھی جی گھر پر ہیں' کی مرکزی اداکارہ شلپا شندے نے اپنے نام کرلیا ہے۔ شلپا شندے کو سب سے زیادہ ٹف ٹائم دینے والی اداکارہ حنا خان بھی ٹرافی کے لئے فیورٹ سمجھی جارہی تھیں، تاہم بھارتی عوام نے ووٹنگ کے ذریعے شلپا شندے کو منتخب کیا اور بھارتی 44 لاکھ روپے کی ٹرافی ان کے نام رہی۔ دونوں اداکاراؤں کے بارے میں مداحوں کے درمیان اس حوالے سے کافی عرصے سے بحث چلی آرہی تھی اور ہر شخص ہی اپنی فیورٹ کنٹسٹنٹ کو سپورٹ کرتا نظر آرہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بگ باس: میزبان سلمان خان اور کنٹسٹنٹس ہفتہ وار کتنے پیسے چارج کرتے ہیں؟ البتہ سلمان خان نے جب سے ونر کے نام کا اعلان کیا اور کہا کہ دونوں کے ووٹوں میں زیادہ فرق نہیں ہے، تبھی سے ہر شخص ووٹوں کے حوالے سے اپنے اندازے لگاتا نظر آرہا ہے۔ تاہم اب کے آر کے باکس آفس کی جانب سے نیا دعویٰ کردیا گیا ہے۔ ایک ٹویٹ کے ذریعے لوگوں کو اس بات سے آگاہ کیا گیا کہ شلپا شندے نے حنا خان کو چند ہزار ووٹوں سے نہیں بلکہ 70 لاکھ ووٹوں سے شکست دی ہے اور یہ ایک نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔ According to our sources @eyehinakhan lost #BiggBoss trophy to #ShilpaShinde by 7 million votes and it is a record. Nobody has won the show by such a huge margine till date. — KRKBOXOFFICE (@KRKBoxOffice) January 15, 2018 ایک دوسری ٹویٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ حنا خان اور وِکاس گپتا میں بھی محض 25000 ووٹوں کا ہی فرق تھا۔ According to our sources #VikasGupta got only 25000 less votes than #HinaKhan! Means Vikas is already a star. — KRKBOXOFFICE (@KRKBoxOffice) January 15, 2018 Thanks to bollywoodpapa