ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان گزشتہ سال انڈسٹری پر اپنی فلم دل والے کے ذریعے چھائے رہے اس فلم کی خاص بات یہ تھی کے اداکارہ کاجول پانچ سال بعد دوبارہ فلموں میں جلوہ گر ہورہی تھیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی یہ مشہور جوڑی گزشتہ بیس سال سے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہی ہے ،یہ ہی وجہ ہے کہ دل والے بڑی کامیابی سے ہمکنار ہوئی،لیکن شاہ رخ اور کاجول بارہا کہتے نظر آئے کہ ان کی فلم کو پزیرائی تو ملی لیکن جیسا وہ چاہتے تھے فلم اتنا بزنس نہیں کر پائی۔
فلم دل والے تو دونوں اداکاروں کو خاص خوش نہ کرسکی لیکن دونوں کے ساتھ کی خبریں میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہیں،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے اعدادو شمار کے مطابق شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی دوہزار پندرہ میں میڈیا پر چھائی رہی ۔
فلم توقع کے مطابق بزنس کرنے میں ناکام رہی لیکن دونوں اداکار بھارتی خبروں کا مرکز بنے رہے،شاہ رخ اپنی آنے والی فلم رئیس اور فین کے حوالے سے بھی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اس لئے بھارتی جریدے نے انہیں پسندیدہ اداکاروں کی فہرست میں سب سے اوپر رکھا ہے جبکہ اداکاراﺅں میں کاجول نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔شاہ رخ کے بعد سلمان دوسرے ،رنویر سنگھ تیسرے اور عامر خان نے چھٹے نمبر پر جگہ بنائی ہے۔
خیال رہے کہ فلم دل والے کے ذریعے شاہ رخ اور کاجول کی واپسی کو فلم انڈسٹری کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا جارہا تھا لیکن فلم اتنی پزیرائی حاصل نہیں کرسکی جتنی توقع کی جارہی تھی۔