سلو بھائی کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کا راج برقرار
سلو بھائی کی فلم ٹائیگر زندہ ہے نہ صرف سال دوہزار سترہ کی سب سے بڑی فلم ثابت ہوئی ہے بلکہ اس سے دبنگ خان بھی تین سو کروڑ کلب میں مسلسل تیسری مرتبہ جگہ بنانے والے پہلے خان بنے ہیں۔
تاہم ایسا لگتا ہے کہ سلو بھائی کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کا باکس آفس پر تاحال کامیابی کا سفر نہیں رکا ہے اور اب یہ فلم تین سو ستائیس کروڑ کمانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
فلم تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم کی آمدنی سے متعلق اعدادوشمار بھی ٹوئیٹر پر شیئر کیے ہیں۔
#TigerZindaHai [Week 4] Fri 1.46 cr, Sat 2.12 cr, Sun 3.27 cr, Mon 1.36 cr. Total: ₹ 327.07 cr. India biz. BLOCKBUSTER.
— taran adarsh (@taran_adarsh) January 16, 2018
ٹائیگر زندہ ہے ہدایت کار علی عباس ظفر نے بنائی ہے اور فلم میں خطرناک ترین اسٹنٹ سرانجام دیئے گئے ہیں۔ اسٹنٹ کیلئے فلم میں ہالی وڈ سے ٹام اسٹرتھر کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پہلے بھی سلو بھائی کی فلم بجرنگی بھائی جان، سلطان، اور ٹائیگر زندہ ہے تین سو کروڑ کے کلب میں جگہ بناچکی ہے۔
Courtesy: Zee News