عامر خان کے بھائی اور میلا فلم کےمعروف اداکار اب کس حال میں ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ بولی وڈ کی دنیا میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھائی بھی ایک اچھے اداکار ہیں ؟ عامر خان کے بھائی فیصل خان کو کافی فلموں میں دیکھا جاچکا ہے، جن میں سے کچھ فلمیں خاصی مشہور بھی ہوئی ہیں۔ چلے ہم آپ کو بتائے کہ سال 2000 میں ایکشن مصالحہ فلم 'میلا' میں عامر خان اور ان کے بھائی فیصل خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں جہاں عامر خان نے کشن پیارے کا کردار نبھایا تھا وہی ان کے بھائی فیصل خان نے شنکرشانے کا مشہور کردار نبھایا تھا۔ صرف یہی نہیں عامر اور فیصل خان ایک ساتھ معروف فلم 'جو جیتا وہی سکندر' اور 'قیامت سے قیامت تک' میں بھی کام کرچکے ہیں۔ فیصل خان نے اپنا ڈبیو فلم'قیامت سے قیامت تک' سے کیا تھا۔ تو چلیں دیکھتے ہیں کہ بولی وڈ میں اتنے عرصہ کام کرنے والے یہ اداکار اب کہا ہیں اور کیسے دکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:فلم ‘جو جیتا وہی سکندر’ میں عامر خان کے ساتھی اداکار اب کس حال میں ہیں؟