بگ باس سیزن گیارہ میں فتح کے بعد شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی اداکارہ شلپا شندے نےکہا ہے کہ وہ اب ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش نہیں رکھتی۔ بھابی جی گھر پر ہیں میں اپنے کردار سے معروف ہونیوالی شلپا کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے میں ان سے امتیازی سلوک روا رکھا گیا ، اس سے وہ دلبرداشتہ ہوئی ہیں اور اب وہ طویل عرصے اس سے وابستہ رہنے کے بعد ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش نہیں رکھتی بلکہ وہ فلموں میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔
بھابھی جی گھر پر ہیں میں ڈرامے میں اپنے پروڈیوسر کے ساتھ تنازعے کے بعد انہوں نے یہ پراجیکٹ چھوڑ دیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی اداکارہ کیلئے ہراساں کرنے کیخلاف آواز اٹھانا یقینی طور پر مشکل ہے کیونکہ اس سے آپکے کردار پر سوالات اٹھائے جائیں گے اور ایسے لوگ آپکے مستقبل کو بھی ختم کردیتے ہیں ۔ شلپا شندے کا کہنا تھا کہ کسی بھی اداکارہ کیلئے اس طرز کی مافیا کیخلاف جنگ کیلئے انتہائی مضبوط ہونا پڑتا ہے۔
بگ باس میں اپنی فتح سے متعلق سوال پر شلپا کا کہنا تھا ابتداء سے ہی وہ واقف تھیں کہ شو میں جیت کی مستحق تھیں انہوں نے بگ باس میں گھر کے اندر کہانی کو جذبات سے منسلک کیا اور کہا کہ یہ ایک الگ دنیا تھی تاہم اس میں فتح کے بعد وہ کافی خوش ہیں۔
شلپا کا مزید کہنا تھا کہ شوبز میں سفر کے آغاز کے بعد سے ہی لوگوں نے ان کو نہیں بلکہ ڈراموں میں کردار کو پسند نہیں کیا تھا کیونکہ وہ لوگ جانتے نہیں تھے کہ وہ نجی زندگی میں کیسی ہیں تاہم شلپا کا کہنا تھا کہ اب لوگ مجھے نجی طور پر بھی جاننے لگے ہیں کہ میں کیسی ہوں اس لئے مجھے محبت کرتے ہیں۔
Courtesy: Zee Tv