شائع 18 جنوری 2018 12:12pm

ویرات کوہلی کی ناکامی کا ذمہ انوشکا کے سر ڈال دیا گیا

کسی کھلاڑی کی ناکامی پر اگر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جائے تو کوئی بات نہیں مگر بھارتیوں کا رویہ کیسا ہے اس بات کو ہم بھی بخوبی جانتے ہیں۔

بھارتی عوام کو ہار برداشت نہیں اسی لئے وہ کوہلی کی ناکامی کا ذمے دار ان کی نئی نویلی دولہن بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو ٹہرا رہے ہیں۔ حالانکہ ایسا بھی نہیں ہے کہ بھارتی ٹیم کسی دوسرے ملک میں جاکر پہلی بار ناکامی کا منہ دیکھ رہی ہو۔

بھارتی عوام کا ایسا ردعمل دیکھنا کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ اس سے قبل بھی جب کبھی بھارتی ٹیم اپنے ملک سے باہر جاکر ہارتی تھی تو کھلاڑی اور ان کے اہلخانہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا کا جنوبی افریقا میں اسٹریٹ ڈانس، ویڈیووائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ میں موجود ہے اور اب تک کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچوں میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرچکی ہے۔

ان دونوں ٹیسٹ میچوں میں کپتان ویرات کوہلی نے کل ملا کر 191 رنز اسکور کئے ہیں۔ انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میں 153 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی۔

تاہم بھارتی عوام پھر بھی ان کی کارکردگی سے ناخوش ہے اور نو بیاہتا جوڑے کو ناکامی کا ذمے دار قرار دے رہی ہے۔ عوام کا ردعمل ان چند ٹویٹس میں ملاحظہ کریں۔

بھارتی عوام کے ان شرمناک تجزیوں کے بعد کپتان ویرات کوہلی کو مجبوراً انسٹاگرام پر 'شیم' کی پوسٹ لگانا پڑی۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ بہت افسوس ہوتا ہے جب چھوٹی سے چھوٹی منفی چیز کو بھی انوشکا اور مجھ سے جوڑدیا جاتا ہے۔

Read Comments