شائع 30 جنوری 2016 01:51pm

کوئٹہ: چار افراد کی لاشیں بر آمد

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے کچلاک سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں،مقتولین کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں سملی پل کے نیچے سے چار لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے لاشوں کوتحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر تو یہ لگتا ہے کہ مقتولین کو پرانی دشمنی کے نتیجے میں قتل کیا گیا ہے تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد تحقیقات کی سمت کا صحیح تعین ہوگا۔

Read Comments