شائع 19 جنوری 2018 02:22pm

اداکارہ صبا قمر کی بھارت میں دھوم

ممبئی : اداکارہ صبا قمر کی بولی وڈ میں اداکاری چھاگئی، فلم ہندی میڈیم میں  شاندار کارکردگی کے ساتھ فلم فیئر ایوراڈز میں بہترین اداکارہ کیلئے نامزد کردی گئیں۔صبا قمر کا مقابلہ سری دیوی، زائرہ وسیم اور عالیہ بھٹ سے ہوگا۔

 اداکارہ صبا قمر نے فلم ہندی میڈیم سے بولی وڈ میں انٹری دی اور مداحوں  کے دلوں میں جگہ بنالی۔

 صبا قمر کو ہندی میڈیم میں جاندار اداکاری  کے باعث فلم فیئرایوارڈز میں بہترین اداکارہ کیلئے نامزد کردیا گیا ہے۔ تریسٹھویں ایوارڈز میں شرکت کیلئے اداکارہ ممبئی جائیں گی۔

 صبا قمر نے انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔   عرفان خان اور صبا قمر کی فلم ہندی میڈیم باکس آفس پر بھی سپرہٹ قرار پائی تھی۔ اس سے قبل صبا قمر برطانوی جریدے ایسٹرن آئی کے پول کے تحت بہترین بالی ووڈ ڈیبیو اداکارہ کا اعزاز  بھی نام کرچکی ہیں۔

Read Comments