شائع 30 جنوری 2016 02:24pm

گلوکار زین ملک نے اپنا نیا گانا پلو ٹاک ریلیز کردیا

لندن:برطانوی راک بینڈ ون ڈائریکشن کے گلوکار زین ملک کی بینڈ سے علیحدگی کے بعد پہلی ویڈیو ریلیز کردی گئی۔ گیت پلو ٹاک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پانچ سال بعد برطانوی راک بینڈ ون ڈائریکشن کو چھوڑنے والے تیئس سالہ گلوکار زین ملک نے اپنا نیا گانا پلو ٹاک ریلیز کردیا۔ریلیز کے بعد ان کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ پلو ٹاک مقبول ہوگیا ۔ایک کروڑ ستر لاکھ سے زائد نے زیان ملک کے ٹوئٹ کو فولو کیا۔

پلو ٹاک گلوکار کی نئی البم مائنڈ آف مائن کا پہلا گانا ہے۔مائیڈ آف مائن رواں سال پچیس مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

Read Comments