ہم خوراک کے طور پر کچھ بھی کھاتے ہیں اس کے ہماری صحت کو برقرار رکھنے میں ایک اہم کردار ہوتا ہے اور عام طور پر ہمارے گھروں میں کھانے پینے کی مختلف اشیاء پائی جاتی ہیں لیکن انہیں اشیاء میں ایک چھوٹا سا خشک میوا کشمش بھی ہوتا ہے جس کی افادیت سے ہم واقف نہیں ہیں۔ ذیل میں کشمش کھانے کی افادیت بیان کی گئی ہے۔
کولیسٹرول کیخلاف مفید
طبی ماہرین کے مطابق کشمش کا استعمال کولیسٹرول کیخلاف بھی انتہائی مفید ہے اور یہ ہماری جسم میں مضر صحت کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا ہے۔
وزن میں کمی
کشمش کے استعمال سے وزن میں کمی کرنے میں بھی معاونت ملتی ہے کیونکہ اس میں کاربوہائیڈریٹ بھرپور ہوتی ہے جو بھوک کے احساس کو کم کرتی ہے۔
دانتوں کی مضبوطی
کشمش دانتوں اور مسوڑوں کو بھی مضبوط کرتی ہے۔ کشمش میں ایک مخصوص لیولینسک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو کہ دانت کو نقصان پہچانے والی چکنائی کو بڑھنے سے روکتا ہے اسکے علاوہ کشمش میں کیلشیم کی بھی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ دانتوں کو کھوکھلا اور ٹوٹنے سے محفوظ رکھتی ہے۔
جلد کیلئے فائدے مند
کشمش ہماری چہرے کی جلد کیلئے بھی انتہائی مفید ہے اور یہ انتہائی تیز دھوپ میں ہماری جلد کو نقصان سے بچاتی ہے، اس میں امائینو اکسائیڈ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ جلد کو بحال کرنے میں مدد کرتی ہے۔