ماضی کے مشہور گلوکار بپّی لہری اب کس حال میں ہیں؟
بپّی لہری کا حقیقی نام آلوکیش لہری ہے، وہ ایک میوزک کمپوزر، میوزک ڈائریکٹر، اداکار اور ریکارڈ پروڈیوسر ہیں۔ انہیں اپنے ڈسکو میوزک کی وجہ سے بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی کافی شہرت حاصل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فلم لگان کی کاسٹ 15 سال بعد ایسی نظر آتی ہے۔ بپّی لہری 80 اور 90 کی دہائی میں بہت مشہور تھے۔ انہیں فلم 'واردات، ڈسکو ڈانسر، نمک حلال، ڈانس ڈانس، کمانڈو، گینگ لیڈر، سیلاب اور شرابی' جیسی فلموں میں اپنے ساؤنڈ ٹریکس کی وجہ سے خاصی شہرت حاصل ہوئی۔ انہیں شاندار کیریئر کی بدولت لائف ٹائم اچیومنٹ ایواڈ سے بھی نوازا گیا۔ بپّی لہری نے سال 2014 میں بھارتی سیاست میں بھی قدم رکھا، انہیں بی جے پی کی جانب سے ٹکٹ بھی دیا گیا تاہم وہ الیکشن نہ جیت سکے۔ آج ہم آپ کو بپّی لہری کی موجودہ حالت دکھانے جارہے ہیں۔ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ ان کے لُک میں بھی بہت بڑی تبدیلی آگئی ہے۔ تصاویر ملاحظہ کریں۔۔