ماضی کے یہ مشہور وِلن اب کیسے دکھائی دیتے ہیں؟
گلشن گروور ایک ایسا نام ہے جس کے ذہن میں آتے ہی ایک وِلن یاد آجاتا ہے۔ انہوں نے بے شمار بولی وڈ فلموں میں وِلن کے کردار کو اس خوبی سے نبھایا کہ وہ بولی وڈ کے 'بیڈ مین' کے نام سے مشہور ہوگئے۔ گلشن گروور 21 ستمبر 1955 کو پیدا ہوئے، وہ اب تک تقریباً 400 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ وہ پہلے بولی وڈ اور پھر ہالی وڈ دونوں میں اداکاری کرکے انٹرنیشنل اسٹار کا درجہ بھی حاصل کرچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مشہور پاکستانی ڈرامے ‘بلبلے’ کے اداکار خواجہ اکمل چل بسے ان کے یاد گار کرداروں میں فلم 'ٹام ڈِک اینڈ ہیری' میں نبھایا گیا 'سُپرانو' کا کردار بے حد شہرت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کا کردار 'شنکر بہاری' بھی سب کو آج تک یاد ہے۔ ان کے نبھائے گئے چند مشہور کردار۔۔ یہ مشہور وِلن اب تک اپنی زندگی کی 62 بہاریں دیکھ چکے ہیں اور اب وہ ایسے نظر آتے ہیں۔