فرانس : دو ماہ سے جاری بارشوں نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کردی

شائع 25 جنوری 2018 03:03pm

پیرس:فرانس میں دو ماہ سے جاری بارشوں سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔

فرانس میں موسلادھار بارش نے جل تھل کردیا۔شدید طوفانی بارش کےبعد سیلاب نے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی۔

شدید بارش کے باعث فرانس کے مختلف دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

پیرس میں بہنے والے دریائے سین میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے سین میں سیلاب ساڑھے چھ میٹر کی حد تک پہنچ سکتا ہے۔

فرانس میں شدید بارشوں کے بعد کئی شہروں میں سیلاب کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔

سیلاب کی وجہ سے مواصلاتی نظام بری طرح متاثرہوا ہے۔

Read Comments