Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پنجاب حکومت اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ایسوسی ایشن نے یکم فروری سے اسکول کھولنے سے انکار کردیا۔پنجاب حکومت اور پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کیدرمیان مذاکرات ناکام ہونے بعدایسوسی ایشن نے صوبے میں اسکول کھولنے سے انکار کردیا، صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اسکولز انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں، یکم فروری سے اسکول کھولیں گے۔ صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اسکولوں ایس او پی جاری کیاگیا ہے جس کے تحت اسکول کے اندر کی سیکیورٹی اسکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، جبکہ باہر کی سیکیورٹی حکومت فراہم کرے گی، اتوار کو ہونے والے مذاکرات میں اسکول ایسوسی ایشن کے تمام تحفظات دور کردیں گے، انکا اصرار تھا کہ پنجاب میں اسکولز سیکیورٹی نہیں بلکہ سردی کی وجہ سے بند کیے گئے تھے۔دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فراہم کیے جانے کی یقین دہانی تک اسکول نہیں کھولیں گے، حکومت کے ساتھ بیٹھ کرمسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔
لاہور:پنجاب حکومت اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ایسوسی ایشن نے یکم فروری سے اسکول کھولنے سے انکار کردیا۔
پنجاب حکومت اور پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کیدرمیان مذاکرات ناکام ہونے بعدایسوسی ایشن نے صوبے میں اسکول کھولنے سے انکار کردیا، صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اسکولز انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں، یکم فروری سے اسکول کھولیں گے۔
صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اسکولوں ایس او پی جاری کیاگیا ہے جس کے تحت اسکول کے اندر کی سیکیورٹی اسکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، جبکہ باہر کی سیکیورٹی حکومت فراہم کرے گی، اتوار کو ہونے والے مذاکرات میں اسکول ایسوسی ایشن کے تمام تحفظات دور کردیں گے، انکا اصرار تھا کہ پنجاب میں اسکولز سیکیورٹی نہیں بلکہ سردی کی وجہ سے بند کیے گئے تھے۔
دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فراہم کیے جانے کی یقین دہانی تک اسکول نہیں کھولیں گے، حکومت کے ساتھ بیٹھ کرمسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔