خواتین کے چہرے پر عام طور پر بال بہت برے لگتے ہیں ۔ یہ بال عام طور پر ہارمونز کے مسئلے کی وجہ پیدا ہوتے ہیں۔ خواتین ان بالوں کے خاتمے کیلئے بلیچنگ ، تھریڈنگ اور ویکسنگ اور لیزر ٹریٹمنٹ کا سہارا لیتی ہیں ۔ تاہم اس سے کچھ دنوں کا افاقہ تو ہوتا ہے لیکن بال پھر دوبارہ خواتین کے چہرے پر اگنا شروع ہوجاتے ہیں اور اسکا کوئی مستقل حل نہیں نکل پاتا۔
بعض اوقات خواتین ناپسندیدہ بالوں سے چھٹکارا پانے کیلئے مختلف طریقے بھی آزماتی ہیں لیکن یہ بارآور نہیں ہوتے اور پھر خواتین آنے جانے یا پھر لوگوں سے کترانا شروع کردیتی ہیں۔
لیکن چہرے کے بالوں کا بیسن اور ہلدی سے بھی خاتمہ کیا جاسکتا ہے اور عام طور پر خواتین بیسن کے مکسچر کا استعمال بھی کرتی ہیں لیکن عام طور پر یہ مکسچر چہرے کے نکھار کیلئے ہوتا ہےتاہم اگر نوٹ کیا جائے تو بیسن کو چہرے پر لگانے کے بعد بال بھی آہستہ آہستہ کرکے ہٹنے لگتے ہیں ، اگر چہرے پر بیسن اور ہلدی کا مکسچر پیسٹ بناکر لگایا جائے تو اس سے نہ صرف منہ اور چہرے پر اگنے والے بال ختم ہوتے ہیں بلکہ چہرا بھی ہموار ہوتا ہے اور اسکن بھی بے عیب نظر آتی ہے۔
اسکا پیسٹ بنانے کیلئے ہلدی اور بیسن کو ہم وزن لے کر پانی سے اسکا پیسٹ بنائیں اور پھر اسکو چہرے پر لگا کر پندرہ سے بیس منٹ کیلئے چھوڑ دیں اور بعد میں پھر اسکو پانی سے صاف کرلیں تو آپ نوٹ کریں گے اس سے چہرے پر موجود فاضل بال بھی ہٹنا شروع ہوجائیں گے۔
معلوماتی مضمون