شائع 29 جنوری 2018 02:05pm

دپیکا کا کترینہ کو انکار

بولی وڈ اسٹار دپیکا پاڈوکون کا فی الحال ابھی شادی کا ارادہ نہیں ہے تاہم ڈمپل بیوٹی نے بتایا ہے کہ جب بھی ان کا شادی کا ارادہ ہوا تو وہ اس اداکارہ کو اپنی تقریب میں نہیں بلائیں گی۔ کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ وہ اداکارہ کون ہے ؟ اگر نہیں تو وہ اداکارہ کترینہ کیف ہے۔

حال ہی میں دپیکا نے ایک شو میں میزبان نیہادھوپیا کو انٹرویو دیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ نیہا نے جب دپیکا سے پوچھا کہ وہ اپنی شادی میں کترینہ کو بلائیں گی تو دپیکا نے صاف انکار کیا اور کہا کہ کسی صورت نہیں ۔

دپیکا اور رنبیر کپور کے ساتھ چار سال تک ڈیٹنگ کرتی رہی ہیں۔ تاہم رنبیر کے دپیکا کے ساتھ بریک اپ کے بعد انہوں نے کترینہ کے ساتھ میل جول بڑھا لیا تھا۔ تاہم اسکے باوجود رنبیر اور دپیکا ایک ساتھ کئی عرصے تک بریک اپ کے باوجود دوست رہے۔ لیکن کترینہ کو رنبیر کا دپیکا کے ساتھ ملنا پسند نہ تھا۔

 بریک اپ کے بعد دپیکا اور رنبیر کی راہیں جدا ہوچکی ہیں اور اب دپیکا رنویر سنگھ کے ساتھ منسلک ہوچکی ہیں۔ اگرچہ کہ دونوں اسٹارز نے اس حوالے سے کھلم کھلا کوئی بیان نہیں دیا ہے لیکن دونوں کو کئی مقامات پر ساتھ دیکھا گیا ہے۔ اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ دپیکا اور رنویر ایک دوسرے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

Source: Zee News

Read Comments