اپ ڈیٹ 31 جنوری 2018 11:58am

صنم سعید مائیکل جیکسن قرار

صنم سعید کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے انتہائی کم وقت میں خود کو ایک پروفیشنل اداکارہ کے طور پر منوا لیا ہے۔ انڈسٹری میں صنم سعید کے کام کو بے حد سراہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خوبصورت اداکارائیں جنہیں میک اپ کی کوئی ضرورت نہیں

گذشتہ دنوں انہوں نے ایک فوٹوشوٹ کروایا جسے اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر بھی اپلوڈ کیا۔ اداکارہ کی ان تصاویر کو دیکھ کر فالوورز نے مختلف آراء کا اظہار شروع کردیا۔

صنم سعید جو 'زندگی گلزار' ڈرامے سے مشہور ہوئیں انہیں مداحوں نے مائیکل جیکسن یا مائیکل جیکسن کی بہن کہنا شروع کردیا۔

اداکارہ کی یہ تصاویر دیکھنے کے بعد کچھ مداحوں کا کہنا تھا کہ ایسا شوٹ صرف ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کو ہی سوٹ کرتا ہے آپ کو نہیں کروانا چاہیئے تھا۔

اداکارہ کی ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد یہ بات اب تک نہیں سمجھ آرہی کہ مناسب کوٹ پینٹ میں ملبوس ہونے کے بعد بھی انہیں کیوں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اب معاشرے میں موجود افراد کی کم علمی کہی جائے یا ان کی ذاتی سوچ کا اظہار، کسی کی زبان پر تالا تو نہیں لگایا سکتا۔

Read Comments