لاہور: فائرنگ میں جاں بحق ہونیوالا ایس ایچ او سپرد خاک

شائع 31 جنوری 2016 11:46am

لاہور:لاہور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایس ایچ او شادباغ کو سپردخاکردیا گیا،پولیس نے مقتول کے دو دوستوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

لاہور میں شاد باغ تھانہ کا ایس ایچ او تجمل حسین بٹ کو ہفتہ کی شام کو ڈیفنس میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا تھا۔مقتول کا پوسٹمارٹم مکمل ہونے کے بعد اس کی نماز جنازہ قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔جس میں پولیس کے اعلیٰ حکام سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ واقعہ افسوسناک ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔

مقتول کو میانی صاحب قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا،پولیس نے مقتول کے دو دوستوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

Read Comments