شائع 01 فروری 2018 10:43am

رنویر سنگھ کے علاوہ یہ اداکار بھی علاؤالدین خلجی کا کردار نبھا چکے ہیں

بے شمار تنازعات اور جلاؤ گھیراؤ کے بعد ریلیز ہونے والی فلم 'پدماوت' میں مسلمان حکمران علاؤالدین خلجی کے کردار کو مسخ کرکے دکھایا گیا ہے۔ فلم میں ہندو انتہاپسندی سے کام لیتے ہوئے مسلمان حکمران کے کردار کی منفی عکاسی کی گئی ہے۔

پدماوت میں خلجی کو ایک نیلی آنکھوں اور لمبے بالوں والا ایک ایسا شخص بتایا گیا ہے جو انتہائی ضدی، وحشی، عیار، مکّار، جنگلی جانور اور بدکردار شخص تھا۔

یہ بھی پڑھیں: علاؤالدین خلجی کون؟

حالانکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے، علاؤالدین خلجی دراصل ایک صاحب استقلال اور خداداد عسکری قیادت کے مالک بہادر اور بلند ہمت سپاہی تھے۔ انہوں نے منگولوں کو ایک مرتبہ نہیں بلکہ پانچ مرتبہ شکست سے دوچار کیا۔ وہ ایک نہایت مہذب حکمران تھے۔

علاؤالدین خلجی ذات کے ترک تھے اور اپنے چچا اور دہلی کے سلطان جلال الدین خلجی کی طرف سے کڑہ شہر کے حاکم تھے۔

خیر آج ہم آپ کو ان دو اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے رنویر سنگھ سے قبل اس کردار کو نبھایا۔

اوم پوری

گذشتہ برس دنیا سے رخصت ہونے اور پاکستان کے حق میں بیانات دینے والے بھارتی اداکار اوم پوری نے بھی ایک مشہور ٹی وی شو میں علاؤالدین خلجی کا کردار نبھایا، تاہم اس شو میں فلم 'پدماوت' کے مقابلے اس کردار کو بالکل مختلف دکھایا گیا تھا۔

مکیش رشی

سونی انٹرٹینمنٹ پر چلنے والے بھارت کے تاریخی ڈرامے میں مکیش رشی نے علاؤالدین خلجی کا کردار نبھایا۔ ابتداء میں یہ شو بہت مشہور ہوا تاہم بعد میں کم ٹی آر پی کی وجہ سے اسے آف ایئر کردیا گیا۔

Read Comments