عزیر بلوچ کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں،خورشید شاہ

شائع 31 جنوری 2016 12:04pm

سکھر:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے عزیر بلوچ کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں،وہ مطلوب مجرم تھا جسے گرفتار کرلیا گیا،لوگ سیاستدانوں کے ساتھ تصاویر بنا لیتے ہیں۔

سکھر میں اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شاہ نے عزیز بلوچ کی پیپلز پارٹی سے وابستگی مسترد کر دی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عزیر بلوچ ایک مطلوب مجرم تھا جسے گرفتار کرلیا گیا،اس کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا آج کل سیلفیوں کا رحجان بڑھ گیا ہے،لوگ سیاستدانوں کے ساتھ تقریبات میں تصاویر بنا لیتے ہیں،پتا نہیں چلتا کون جرائم پیشہ ہے اور کون نہیں۔

انہوں نے وزیراعظم کو بھی ہدف تنقید بنایا کہا کہ وزیراعظم کو کیا پتا آلو کتنے روپے کلو بک رہا ہے، ہم جیسے جیالے جانتے ہیں قیمتیں کیا ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم ملکی حالات پر ایوان کو اعتماد میں لیں، وزیراعظم بتائیں سعودی عرب اور ایران سے کن ایشوز پر بات ہوئی۔

Read Comments