شائع 31 جنوری 2016 12:28pm

ہالی ووڈ فلم ریمبو کے بالی ووڈ ورژن کیلئے ریتک روشن متوقع

ممبئی:ہالی ووڈ فلم ریمبو کا بالی ووڈ ورژن بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ہدایتکار سدھارتھ آنند سلوسٹر اسٹیلون کے کردار کے لیے ریتک روشن کا انتخاب کرنے پر غور کررہے ہیں۔

ٹام کروس کی فلم نائٹ اینڈ ڈے کی ریمکنگ کے بعد ہدایتکار سدھارتھ آنند نے ہالی ووڈ فلم ریمبو کی ری میکنگ پر نظریں جمالی ہیں۔ ہدایتکار کا کہنا ہے کہ سپر اسٹار سلوسٹر اسٹیلون کے کردار کے لیے ریتک روشن انکی پہلی ترجیح ہیں تاہم اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

بالی ووڈ فلم بینگ بینگ نے خوب کامیابیاں سمیٹی تھی اور اب تک دنیا بھر سے تین سو چالیس کروڑ روپے بٹورکر کامیاب فلموں کی فہرست میں جگہ بنائی۔

Read Comments