Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پنجاب :پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کامیاب مذاکرات کے بعد کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا،وزیر تعلیم پنجاب کہتے ہیں کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اسکول مالکان کو وقت دیا جائیگا۔پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود کے درمیان لاہور میں ہونیوالے مذاکرات کامیاب ہو گئےمذاکرات میں طے پایا کہ دو سو سے زائد اسکول مالکان کیخلاف درج مقدمات واپس لئے جائیں گے،جبکہ بارہ سو اکیس سیل کئے گئے اسکولوں کو بھی کھول کر دیا جائیگا۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی سکیورٹی چیک کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اور پولیس کسی اسکول کیخلاف کارروائی کی مجاز نہیں ہو گی۔پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چئیرمین کاشف مرزا نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کو یقین دلایا کہ تمام اسکولوں کے سیکیورٹی انتظامات جلد بہتر بنائے جائیں گے اور حکومتی اعلان کے مطابق کل سے تمام اسکول تدریسی عمل شروع کردینگے۔مذاکرات کے دوران یہ بھی طے پایا کہ سیکیورٹی کے نام پر پرائیویٹ اسکول فیسیں بڑھانے کے مجاز نہیں ہونگے۔
پنجاب :پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کامیاب مذاکرات کے بعد کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا،وزیر تعلیم پنجاب کہتے ہیں کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اسکول مالکان کو وقت دیا جائیگا۔
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود کے درمیان لاہور میں ہونیوالے مذاکرات کامیاب ہو گئےمذاکرات میں طے پایا کہ دو سو سے زائد اسکول مالکان کیخلاف درج مقدمات واپس لئے جائیں گے،جبکہ بارہ سو اکیس سیل کئے گئے اسکولوں کو بھی کھول کر دیا جائیگا۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی سکیورٹی چیک کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اور پولیس کسی اسکول کیخلاف کارروائی کی مجاز نہیں ہو گی۔پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چئیرمین کاشف مرزا نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کو یقین دلایا کہ تمام اسکولوں کے سیکیورٹی انتظامات جلد بہتر بنائے جائیں گے اور حکومتی اعلان کے مطابق کل سے تمام اسکول تدریسی عمل شروع کردینگے۔مذاکرات کے دوران یہ بھی طے پایا کہ سیکیورٹی کے نام پر پرائیویٹ اسکول فیسیں بڑھانے کے مجاز نہیں ہونگے۔