اجے دیوگن کاجول سے قبل اس بولی وڈ حسینہ سے شادی کرنا چاہتے تھے
اجے دیوگن کا شمار بولی وڈ کی مشہور شخصیات میں ہوتا ہے، انہیں اس انڈسٹری سے منسلک ہوئے 26 سال کا طویل عرصہ گزر چکا ہے۔ ان کی فین فالوونگ نہ صرفبھارت بلکہ دنیا کے مختلف ملکوں میں بھی ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اپنے لائف پارٹنرز کو دھوکا دینے والے 7 مشہور بولی وڈ اداکار جیسا کہ ہم سب ہی جانتے ہیں اجے دیوگن اور کاجول میاں بیوی ہیں اور ایک خوشحال شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کاجول اجے دیوگن کا پہلا انتخاب نہیں تھیں۔ جی ہاں! اجے دیوگن روینا ٹنڈن کے پیار میں گرفتار تھے، روینا ٹنڈن کو بولی وڈ کی 'مست مست گرل' کہا جاتا ہے۔ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں میں پیار تو ہوا تاہم یہ شادی کے بندھن میں نہ بندھ سکے۔ دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ کرشما کپور کو قرار دیا جاتا ہے، فلم 'دل والے' کی شوٹنگ جاری تھی کہ اجے دیوگن اور کرشما کپور میں قربتیں بڑھنے لگیں۔ ساتھ ہی روینا اور اجے کے درمیان فاصلے بڑھتے گئے۔ روینا اجے کے پیار میں اس قدر پاگل تھیں کہ صحیح غلط کی تمیز کو بھی بھول گئیں۔ انہوں نے کرشما کے ساتھ ساتھ اجے دیوگن کو بھی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ یاد رہے اس دور میں اجے دیوگن کا شمار بولی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا تھا، جب تنازعہ زیادہ شدت اختیار کیا تو انہوں نے ان دونوں اداکاراؤں سے دوری اختیار کرلی۔ اور آج بھی جب اجے اور روینا کا سامنا ہوتا ہے تو ایک دوسرے پر دھیان نہیں دیتے۔ Thanks to bollywwodpapa