اپنے پودوں پر سرکہ چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں۔۔۔
سرکہ تقریباً ہر گھر میں استعمال ہونے والی ایک عام سی چیز ہے لیکن آج ہم آپ کو سرکے کو استعمال کرنے کے ایسے طریقے بتائیں گے جو آپ کو حیران کردیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بس دو چمچ سیب کا سرکہ پانی میں ملائیں پھر کمال دیکھیں اگر آپ بھی غیر ضروری گھاس پھوس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے مہنگے اور غیر قدرتی کیمیکلز خریدتے ہیں تو اپنے پیسوں کا ضیاع کرنا فوراً بند کردیجیئے۔ کیونکہ سرکے میں موجود ایسیٹک ایسڈ مٹی اور کھاد کو بناء نقصان پہچائے اس سے چھٹکارا دلا سکتا ہے۔ اگر آپ اپنے باغیچے میں موجود کیڑوں اور چیونٹیوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو تھوڑا سرکہ اور اتنی ہی مقدار پانی لے کر چھڑکاؤ کریں، ایسا کرنے سے کیڑے اور چیونٹیاں وغیرہ قریب نہ بھٹکیں گے۔