نیویارک: ہالی ووڈ فلم جمانجی ویلکم ٹو دی جنگل کا باکس آفس پر راج تاحال برقرارہے۔
فلم ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کی کمائی کے ساتھ سرفہرست ہے۔
چار دوستوں کی ایڈونچر کی کہانی پر مبنی ہالی ووڈ فلم 'جمانجی' باکس آفس پراپنی پوزیشن برقراررکھنے میں کامیاب رہی ہے۔
گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری راج اب بھی برقرار ہے۔ فلم نے ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔
فلم میں دوستوں کوپرانا ویڈیو گیم ملتا ہےجو ان کی زندگیوں کو تبدیل کردیتا ہے۔
دوسرے نمبر پر ایکشن مووی میز رنر رہی فلم نے ایک کروڑ دو لاکھ ڈالر کمائے۔
جبکہ ہارر فلم 'ونچسٹر' نے بانوے لاکھ ڈالرز کما کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔