شائع 31 جنوری 2016 03:45pm

پیرس :ایمرجنسی کی مدت میں اضافے کیخلاف مظاہرہ

پیرس :پیرس میں ہزاروں افراد نے حکومت کی جانب سے ایمرجنسی کی مدت بڑھانے کیخلاف احتجاج کیا،مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں توسیع سے دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔

پیرس میں شدید سردی اور بارش کے باوجود پانچ ہزار سے زائد لوگ جمع ہوئے اور حکومت کی جانب سے ایمرجنسی کی مدت بڑھانے کے فیصلے کیخلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں لیفٹ پارٹی کے سربراہ جین لک میلنکن بھی شریک ہوئے،ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی میں توسیع سے دہشتگردوں کے مقصد کو تقویت ملے گی۔

مظاہرے میں شامل ایک شخص جسٹن کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی لگانا بے وقوفی ہے ۔فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں نومبر میں ہونے والے حملوں کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی جس میں مزید توسیع کی گئی۔

Read Comments