Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :ڈی جی رینجرز بلال اکبر کہتے ہیں رینجرز کی کسی سے سیٹنگ نہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی سے ڈیل کرتے ہیں، کراچی کے عوام مشکلات سے نکل چکے ہیں، ہم تمام گینگز اور ٹارگٹ کلرز کو ختم کریں گے۔ بچوں کے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے ہم اپنی جانوں کی قربانیاں دینگے۔کراچی :کراچی آپریشن کے بعد کچھ سیاسی حلقوں کی جانب سے لگنے والے الزامات نے رینجرز کو متنازع بنانے کی کوشش کی جسکا خود رینجرز نے جواب دے دیا۔ کراچی کی ایک تقریب میں ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر نے کسی بھی ڈیل کی دو ٹوک الفاظ میں تردید کردی۔میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ اگر کارروائیاں کم ہوں تو کہا جاتا ہے کہ سیٹنگ ہوگئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ رینجرز کی سیٹنگ صرف عوام سے ہے اور رینجرز کسی سے ڈیل نہیں کرتی۔ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام مشکلات سے نکل چکے ہیں، انہوں نے شہر کے حالات مزید بہتر بنانے کے عزم کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام گینگ اورٹارگٹ کلرز کو ختم کریں گے۔میجر جنرل بلال اکبرکا کہنا تھا کہ رینجرز کا مقصد کراچی سمیت اندرون سندھ امن قائم کرنا ہے، اور رینجرز اپنا کام کرتے ہوئے تمام جرائم پیشہ افراد کو پکڑرہی ہے۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ بچوں کے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے ہم اپنی جانوں کی قربانیاں دینگے۔انہوں نے کھیلوں کے فروغ کیلئے رینجرز کی بھرپور مدد کی بھی یقین دہانی کرائی۔
کراچی :ڈی جی رینجرز بلال اکبر کہتے ہیں رینجرز کی کسی سے سیٹنگ نہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی سے ڈیل کرتے ہیں، کراچی کے عوام مشکلات سے نکل چکے ہیں، ہم تمام گینگز اور ٹارگٹ کلرز کو ختم کریں گے۔ بچوں کے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے ہم اپنی جانوں کی قربانیاں دینگے۔
کراچی :کراچی آپریشن کے بعد کچھ سیاسی حلقوں کی جانب سے لگنے والے الزامات نے رینجرز کو متنازع بنانے کی کوشش کی جسکا خود رینجرز نے جواب دے دیا۔
کراچی کی ایک تقریب میں ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر نے کسی بھی ڈیل کی دو ٹوک الفاظ میں تردید کردی۔میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ اگر کارروائیاں کم ہوں تو کہا جاتا ہے کہ سیٹنگ ہوگئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ رینجرز کی سیٹنگ صرف عوام سے ہے اور رینجرز کسی سے ڈیل نہیں کرتی۔
ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام مشکلات سے نکل چکے ہیں، انہوں نے شہر کے حالات مزید بہتر بنانے کے عزم کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام گینگ اورٹارگٹ کلرز کو ختم کریں گے۔
میجر جنرل بلال اکبرکا کہنا تھا کہ رینجرز کا مقصد کراچی سمیت اندرون سندھ امن قائم کرنا ہے، اور رینجرز اپنا کام کرتے ہوئے تمام جرائم پیشہ افراد کو پکڑرہی ہے۔
ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ بچوں کے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے ہم اپنی جانوں کی قربانیاں دینگے۔انہوں نے کھیلوں کے فروغ کیلئے رینجرز کی بھرپور مدد کی بھی یقین دہانی کرائی۔