ملکوال: ملت ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

شائع 31 جنوری 2016 06:45pm

کراچی :کراچی سے آنے والی مسافر ٹرین ملت ایکسپریس کی تین بوگیاں ملکوال ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی سے ملکوال آنے والی ملت ایکسپریس کی تین بوگیاں ملکوال ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔ حادثہ کے وقت زوردار آواز سے مسافر گھبرا گئے تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ریلوے ٹریک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

حادثہ کے بعد ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ٹریک کی بحالی کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مرمت کے بعد ٹریک جلد بحال کر دیا جائے گا۔

Read Comments