شائع 06 فروری 2018 01:33pm

سلمان خان نے ایک ٹوئٹ سے سب کو ہلا کر رکھ دیا

بولی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے سب کو ہلا کر رکھ دیا پہلے کہا لڑکی مل گئی پھر ہلچل مچی تو کلیئر کیا فکر نہ کریں فلم کیلئے لڑکی کی ملی ہے۔

سلمان خان نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ انہیں لڑکی مل گئی۔ جسے سلمان خان کے ہزاروں چاہنے والوں نے  لائیک اور ری ٹوئٹ کیااور جب مداحوں کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھنے لگے کہ کیا واقعی سلومیاں کو جیون ساتھی مل گئی تو خود دبنگ خان نے ایک اور ٹوئٹ کرکے معمہ حل کردیا۔

ٹوئٹ کیا کہ فکر نہ کریں ان کی نئی فلم لوراتری کیلئے انہیں ہیروئن ورینہ مل گئی۔ساتھ ہی ہیروئن کی تصویر بھی شیئر کی۔

سلمان خان کی فلمسازی میں بننے والی اس فلم میں ان کے بہنوبی آیوش شرما پہلی بار بولی وڈ میں انٹری دیں گے۔

Read Comments