سلمان خان کی فلم 'میں نے پیار کیا' کی یہ اداکارہ اب کس حال میں ہیں؟
سلمان خان کی مووی 'میں نے پیار کیا' نے عوام میں بے حد پذیرائی حاصل کی۔ اس فلم میں سلمان خان کی ساتھی اداکارہ بھگیاشری پٹوردھن نے اپنا ڈیبیو کیا۔ بھگیاشری کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 'فلم فیئر ایوارڈ فار بیسٹ فی میل ڈیبیو' کے اعزاز سے نوازا گیا۔ وہ کچھ ہندی، تامل اور مراٹھی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کرکٹر شین وارن نے فحش فلموں کی اداکارہ کو نوکری پر رکھ لیا ان کا تعلق ایک شاہی مراٹھی خاندان سے ہے، ان کے والد سانگلی کے موجودہ راجا ہیں۔ تاہم 1989 میں ڈیبیو کے بعد سے اب ان میں کچھ تبدیلی آگئی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ انسان کی جسمانی ساخت اور اس کے لُک میں تبدیلی آ ہی جاتی ہے لیکن وہ اب بھی بے حد خوبصورت لگتی ہیں، ذیل میں ان کی تصاویر ملاحظہ کریں۔