ڈیفنس میں احتجاجی مظاہرہ

شائع 12 دسمبر 2015 02:28pm

لاہور:لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک روز قبل قتل ہونے والے دو افراد کے لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے کے باعث ڈیفنس موڑ بلاک ہوگیا،گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک روز قبل موٹرسائیکل پارکنگ کے تنازعہ پر جھگڑا ہوگیا،فائرنگ کے نتیجے میں محمد یوسف اور خاتون شمیم بی بی قتل ہوگئے،ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا،جس سے ڈیفنس موڑ پر ٹریفک بلاک ہوگیا۔

مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا،ملزموں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت لوگوں کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

پولیس اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد کی ملزمان جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر لواحقین نے احتجاج ختم کردیا اور لاشیں لے کر روانہ ہوگئے۔

Read Comments