شائع 08 فروری 2018 03:02pm

ہم آپکے ہیں کون میں سلمان خان کی بھابھی رینوکا کس حال میں ہیں؟ جانیئے

ہم آپکے ہیں کون کا شمار بولی وڈ کی انتہائی مقبول فلموں میں ہوتا ہے اور اس فلم نے اپنے وقت میں کئی ریکارڈ بھی توڑے تھے اس فلم میں سلمان خان کی بھابھی کا کردار رینوکا شاہنے نے کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔

 تاہم اس کے بعد وہ کئی دیگر پراجیکٹس میں جلوہ گر ہوئیں جن میں معصوم، تنو کی ٹنا، تم جیو ہزاروں سال سمیت دیگر پراجیکٹ شامل ہیں لیکن گزشتہ چند سالوں سے وہ فلمی دنیا سے علیحدہ ہیں اور کسی پراجیکٹ میں کام نہیں کررہیں۔

لیکن اب ان کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ایک مرتبہ پھر ان کی بولی وڈ میں واپسی ہورہی ہے۔ رینوکا فلم تھری اسٹوری میں جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔

رینوکا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جب فلمسازوں نے ان کو اس پراجیکٹس سے متعلق آگاہ کیا تو وہ کافی خوش ہوئیں کہ ہندی فلموں میں ان کی واپسی ہونے جارہی ہے۔ رینوکا کا مزید کہنا تھا کہ اس فلم کی کہانی اور کردار انتہائی مختلف اور لبھانے والے ہیں۔

رینو کا کہنا تھا کہ اب چودہ سال بعد وہ ایک ہندی فلم کررہی ہیں اور وہ بھی انتہائی مکمل فلم ہے۔

Source: Indian Express

Read Comments