Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سہراب گوٹھ :کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈکیتی اوردیگرجرائم کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے۔کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے حسن نعمان کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ماراگیا جبکہ اس کے دوساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،ایس ایچ او سہراب گوٹھ احسان مروت کا کہنا ہے کہ ملزم نواب ڈکیتی اور بھتہ خوری کی متعددوارداتوں میں ملوث تھا۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے بھی ملزم کی وارداتوں کے خلاف متعدد شکایت تھانے میں درج کرائیں گئیں تھیں،شہرقائد میں پولیس مقابلے روزانہ کی بنیادوں پرہورہے کبھی کوئی موبائل چھینے والا ملزم انجام کو پہنچتا ہے کبھی کوئی ڈکیت تاہم پھر بھی اسٹریٹ کرائم سمیت دیگرجرائم میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔
سہراب گوٹھ :کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈکیتی اوردیگرجرائم کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے۔
کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے حسن نعمان کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ماراگیا جبکہ اس کے دوساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،ایس ایچ او سہراب گوٹھ احسان مروت کا کہنا ہے کہ ملزم نواب ڈکیتی اور بھتہ خوری کی متعددوارداتوں میں ملوث تھا۔
علاقہ مکینوں کی جانب سے بھی ملزم کی وارداتوں کے خلاف متعدد شکایت تھانے میں درج کرائیں گئیں تھیں،شہرقائد میں پولیس مقابلے روزانہ کی بنیادوں پرہورہے کبھی کوئی موبائل چھینے والا ملزم انجام کو پہنچتا ہے کبھی کوئی ڈکیت تاہم پھر بھی اسٹریٹ کرائم سمیت دیگرجرائم میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔