اپ ڈیٹ 16 مارچ 2016 11:49am

صرف دو اجزاء سے بھگائیں گنج پن کا مسئلہ

دنیا میں کئی افراد گنج پن کے مسئلے کا شکار ہیں۔گنج پن زیادہ تر خون کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس کے علاوہ بلاوجہ ادویات کے استعمال سے بھی گنج پن ہو سکتا ہے۔

گنج پن کا مسئلہ بہت بڑا اور تکلیف دہ ہے ، جب انسان کو پتہ چلتا ہے کہ وہ گنج پن کا شکار ہورہا ہے تو اس پریشانی میں اس کے مزید بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔یقینا لمبے اور گھنے بال سب کو ہی پسند ہو تے ہیں،خصوصی طور پر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بالوں کو لمبا کرنے کے نت نئے ہربے ڈھونڈتے ہیں۔جیسے ہی بال گرنا شروع ہوتے ہیں، بعض افراد اس کے لیے علاج تلاش کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

لیکن اب گنج پن کے مسئلے کا حل بہت آسان ہے۔آپ صرف دو اجزاءسے گنج پن کا مسئلہ حل کر سکتے ہیںاور وہ دو اجزاءہیں انڈہ اور شہد ۔۔۔

ایک پیالی میں انڈے کی زردی لیں اور اس میں شہد کو مکس کرلیں اب اس مکسچر کو مکس کرلیں اور اپنے سر کی جڑوں اور بالو ں پر لگا لیں، پھر سر کو پلاسٹک بیگ سے دو سے چار گھنٹے کے لیے ڈھانپ لیں۔اس کے بعد سر کو نیم گرم پانی سے شیمپو اور کنڈیشنر سے دھولیں ۔اس عمل کو ہفتے میں دوبار کریں اور دو مہینے تک کرتے رہیں۔

اس عمل سے آپ کے بالوں میں واضح فرق آئے گا اور آپ کے سر میں نئے بال اگنا شروع ہو جائیں گے۔اگر آپ بہتر نتائج چاہتے ہیں تو اس مکسچر میں کیسٹر آئل بھی شامل کرلیں۔ کیسٹر آئل سے آپ کے بالو ں کی رونق بھی لوٹ آئے گی۔

Read Comments