ممبئی:بولی وڈ کے مایاناز اداکار رشی کپور نے نوجوانوں کی مقبول ترین اداکارہ عالیہ بھٹ کے بارے میں نہایت عجیب بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ستر کی دہائی میں بالکل عالیہ جیسے نظر آتے تھے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فلموں کے معروف اداکار رشی کپور نے عالیہ بھٹ کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ستر کی دہائی میں میں عالیہ کی طرح دکھتا تھا۔
ان کی اس عجیب بات کے جواب میں خوبرو اداکارہ عالیہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرمزاق کرتے ہوئے کہا کہ میں ستر کی دہائی میں رشی کپور کے روپ میں موجود تھی۔
رشی کی اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ عمر کے اس حصے میں بھی کافی مزاحیہ انسان ہیں اور بہت سی سنجیدہ باتوں کو مزاق میں اڑادیتے ہیں۔