فیصل آباد:رکن قومی اسمبلی کے گھرڈکیتی کی واردات

شائع 01 فروری 2016 08:11am

فیصل آباد:فیصل آباد میں رہائش پذیر رکن قومی اسمبلی حاجی اکرم انصاری کے گھر ڈکیتی واردات میں ڈاکو ایک سوپچاس تولے سونا اور نقدی لوٹ کرفرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں رہائش پذیر ممبر قومی اسمبلی حاجی اکرم انصاری کے گھر میں صبح سات بجے کے قریب تین مسلح افراد داخل ہوگئے ،جنہوں نے ایم این اے سمیت تمام اہلخانہ کو یرغمال بنالیااور گھر سے ایک سو پچاس تولے سونا اور چار لاکھ روپے نقدی لوٹ کرفرار ہوگئے۔

حاجی اکرم انصاری کہتے ہیں کہ تینوں افراد کلاشنکوف سے لیس تھے۔ڈکیتی واردات کے بعد اطلاع ملنے پر پولیس ایم این اے کے گھر پہنچ گئی ، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Read Comments