راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے سوشل میڈیا ستارے
انٹرنیٹ ہر خاص و عام کے لئے ایک انتہائی مضبوط پلیٹ فارم بن گیا ہے اور اس بات کی حقیقت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔ یہ پلیٹ فارم اچانک کسی بھی شخص کو زمین سے اٹھا شہرت کی اونچائیوں پر پہنچا سکتا ہے۔ ان شہرت کی اونچائیوں کو چھونے کے لئے کسی بھی چیز کی قید نہیں بس آپ کو کچھ انوکھا کارنامہ انجام دے کر لوگوں کے دل جیتنا ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مشہور ہونے کے بعد ارشد خان ‘چائے والے’ کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟ آج ہم آپ کو 10 ایسے سوشل میڈیا اسٹارز سے ملوانے جارہے ہیں جنہوں نے راتوں رات زمین پر رہتے ہوئے آسمان کو چھو لیا۔ چائے والا پاکستانی چائے والے ارشد کان کے نام سے تو ہر سوشل میڈیا صارف واقفیت رکھتا ہوگا کیونکہ ارشد خان کو اسی پلیٹ فارم سے راتوں رات ایسی شہرت ملی کہ وہ اسلام آباد کے اتوار بازار سے اٹھ کر پاکستان شوبز انڈسٹری کا حصہ بن گئے۔ ڈھنچک پوجا ڈھنچک پوجا کو انتہائی بے سُرے گانوں کی وجہ سے شہرت ملی، ان کی بے سُری آواز نے انہیں راتوں رات ایک سلیبریٹی کا درجہ دلا دیا۔ صائمہ حسین میر یہ لڑکی بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی وجہ سے مشہور ہوئی۔ اس کی شروعات اس وقت ہوئی جب شاہ رخ نے ان کے ساتھ ایک گروپ سیلفی لی۔ جب یہ تصویر وائرل ہوئی تو لوگوں نے شاہ رخ خان سے زیادہ اس لڑکی کی جانب توجہ دینا شروع کردی۔ نیپال کی سبزی والی نیپال کی سبزی والی کی تصویر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کی گئی اور یہ خوب وائرل ہوئی، لڑکے اس کے دیوانے ہوگئے۔ ایسے میں بہت سے افراد اس بات کو تسلیم ہی نہیں کرپائے کہ یہ واقعی ایک سبزی والی ہے۔ چینی مرچ والی